کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سانٹوس نے پانچ دہائیوں تک جاری خانہ جنگی کے
بعد امن سمجھوتےکے تحت ریولیوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا (فارك)کے باغیوں
کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ میں اواخر سال تک توسیع
کردی ہے۔ مسٹر سانٹوس نے جنگ بندی کی مدت اس لئے بڑھائی ہے تاکہ ریفرنڈم کے دوران نامنظور کئے گئے امن سمجھوتہ پر پھر سے بات چیت کی جاسکے۔ کولمبیائی صدر اس تجویز پر فارک رہنماؤں کے ساتھ ہوانا میں بات چیت کریں گے۔